لاہور ( رپورٹ عاصمہ طاہر)”دبستانِ لاہور” کے پلیٹ فارم سے پنجاب والڈ سٹی اینڈ ہیریٹیج ایریا اتھارٹی کے اشتراک سے برکت علی اسلامیہ ہال ، موچی دروازہ کے قدیمی اور تاریخی مقام پر ۲۳ فروری کو عباس تابش کی صدارت میں جشن ِ بہاراں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ میزبانی کے فرائض عاصمہ طاہر ، جنت بخاری اور افرا شوکت نے سر انجام دیے۔ مشاعرے کی نظامت امِ فروہ نے فرمائی۔مشاعرے کے مہمان خصوصی صوفیہ بیدار رحمان فارس ، ڈاکٹر دانش عزیز، ڈاکٹر فخر عباس،صائمہ آفتاب ، نصیر احمد ناصر صاحب، اعظم ملک صاحب تھے۔ دیگر شعرا کرام میں احمد اخلاق، شیراز غفور، نعم رضا بھٹی، جی اے نجم، مدثر حبیب جامی، خرم آفاق، وجیہہ الحسن شیرازی، رضا نقوی، سید علی شاہ رخ اور حسن انصاری نے خوبصورت کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔