ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف سماعت کے دوران پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کردیا۔وزیرِ قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حامی رہا ہے۔احمد عرفان نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اسرائیل مقبوضہ علاقوں سے فوری طور پر فوج نکالے۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مؤقف دینا اعزاز ہے۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جاری مقدمے میں پاکستان، چین، روس سمیت متعدد ممالک نے شرکت کی اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ بندی کروائی جائے