پشاور ( بیورو رپورٹ)سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 19 جنوری کو باجوڑ میں پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کو قتل کرنے والے پانچ ٹارگٹ کلرز کے گروپ کو گرفتار کرلیاگیا، ایک ٹارگٹ کلر نے ملک نجیب ساکن لوئے ماموند کو دو ساتھیوں خان بادشاہ اور شاہ رحمن اللہ کے ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز میں مختیار ولد نوشیر خان ساکن گبرے ماموند باجوڑ۔ رحمت اللہ ولد صمند خان سکنہ عنایت کلے باجوڑ۔محمد ابراہیم ولد گل رحمن ساکن کوثر باجوڑ ۔يوسف ولد عزت اللہ ساکن کوثر باجوڑ اور راج والی ولد سید محمد ساکن گہرے ماموند با جوڑ شامل ہیں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابقاس گروپ کے کالعدم دہشتگرد تنظیم TTP سے بھی روابط قائم ہیں ، گرفتار گروپ کا لعدم دہشتگرد تنظیم TTP کے لئے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں سر انجام دیتے ہیں،