راولپنڈی( بیورو رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا -عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا،اس لیے لکھا ہے اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، بانی پی ٹی آئی کے مطابق پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا۔عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا، نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں ۔نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے۔کمشنر کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیااب سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے،