کراچی( کورٹ رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میٖڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ’’ایکس‘‘ بند کرنے کی معقول وجوہات نہیں ہیں تو بحال کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت و دیگر کو 5 مارچ کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل کا مؤقف ہے کہ تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے۔