اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہوو جونلی، چیف ٹیکنیکل آفیسر لو جیان ہوئی اور چیف ریگولیٹری آفس کامران علی نے گزشتہ روز پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن سے ملاقات کی ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل دینے کے لیے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ملاقات کے اہم ایجنڈہ آئٹمز میں ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مسائل کو کم کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سپیکٹرم نیلامی کے لیے فریم ورک کا خاکہ بھی شامل تھا۔اس موقع پر نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، 4G کوریج، ڈیٹا سروسز میں لیڈرشپ کو آگے بڑھانا اور IoTکا حل تلاش کرنے جیسے اہم موضوعات کو زیر غور لایا گیا۔ مزید برآں، ملاقات کے موقع پرٹیلی کام کے تمام سیکٹرز میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سفارشات پیش کی گئیں اور ان پر مکمل غور و خوض کیا گیا۔ملاقات کا یہ سیشن مجموعی طور پراسٹریٹجک عوامل پر مبنی اور نتیجہ خیز رہا۔