استور(نمائندہ خصوصی )حالیہ برف باری کے باعث بند ضلع استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا آپریشن جاری ہے. اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر استور کے احکامات پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور اور محکمہ تعمیرات عامہ استور کا ویل ڈوزرز استور چلم اور استور تا درلے اور میر ملک کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا اپریشن میں مصروف ہیں. اس حوالے سے پہلے مرحلے میں استور تا چلم سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے. جبکہ دوسری جانب سے محکمہ ورکس کا ویل ڈوزر استور تا درلے سڑک کھولنے کے آپریشن میں مصروف ہے اور امید ہے ایک دو روز تک درلے اور ملحقہ گاؤں کا رابطہ بھی بحال ہوجاۓ گا. اس آپریشن کے مکمل ہونے سے ان علاقوں کے باسیوں کی سفری مشکلات میں خاطر خواہ کمی آۓ گی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز سے رابطہ بھی بحال ہوجاۓ گا.