کراچی(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کاروائی میں ویزا حصول کے لئے جعلی دستاویزات پیش کرنے میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار کرلیا گیا ملزمہ کے خلاف کاروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ گلوبل سٹیپ پرائیوٹ کے نام سے کنسلٹینسی چلا رہی تھی۔ملزمہ مریم نے اپنے کلائنٹ کے ویزا حصول کے لئے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں۔ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی ملزمہ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں