کوئٹہ(کورٹ رپورٹر )قاسم سوری کی کوئٹہ سمیت دو مزید شہروں میں جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔کوئٹہ کی احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی متعدد جائیداد منجمد کردیں۔ اس حوالے سے احتساب عدالت کی جانب سے شائع اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ موضع ہنہ توبہ درانی تحصیل اینڈ ڈسٹرکٹ کوئٹہ 48607 فٹ میں سے 16 ہزار 153 اسکوائر فٹ کو منجمد کردیا گیا۔ پاک ویو اسکیم میں ایک کنال کا پلاٹ، موضع شالدرہ اسلام آباد میں 8 کنال جو قاسم سوری کے نام پر ہیں منجمد کردیا گیا، لاہور میں ایک کنال دس مرلہ کی زمین منجمد کی گئی، متعلقہ شہروں کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو نوٹسز ارسال کردیے گئے ہیں اور قاسم سوری کو اپنے دفاع کیلئے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 15 دن کے اندر قاسم سوری نوٹسز کا جواب نہیں دیتے تو مذکورہ منجمد کردہ جائیداد نیلام کردی جائے گی۔