کراچی(نمائندہ خصوصی) مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے راہ حق سکریٹریٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر حکیم ابراہیم قاسمی نے تمام مرکزی عہدیداران کو ملک بھر میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پارٹی کو فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر امت مسلمہ میں تشویش پائی جارہی ہے قادیانیوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ماہر قانون دان اور مرکزی قانونی مشیر بیرسٹر ملک مظہر جاوید کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کو قانونی حیثیت سے دیکھ کر اس کی تفصیلات مہیا کریں تاکہ اس کی روشنی میں اس بارے میں قانونی طور پر کام کو آگے بڑھایا جائے انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی اس معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے سنجیدہ ہے اور اس معاملے کو قانونی حیثیت میں دیکھیں گے اور 25 فروری کو مرکزی اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیاہے اور خصوصی طور پر اس معاملے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی مزہبی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک عالمی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے مگر ہمیں ہماری سیٹیں ہروا کر الیکشن کمیشن نے زیادتی کی ہے ہم اپوزیشن کا کردار پارلمنٹ سے باہر سڑکوں پر ادا کریں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ہماری سیٹیں دی جائیں بصورت دیگر ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے