لاہور( بیورو رپورٹ )پنجاب پولیس کی سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد کارروائیوں میں مذید ملوث 13 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں عام انتخابات کے جیتنے والے امیدواروں سمیت متحرک سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید 243 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں چھاپہ مار کارروائیاں کررہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں 15 اشتہاری ملزمان نے عدالت سے ضمانت کروالی، دوران تفتیش 13 ملزمان بے قصور پائے گئے، سانحے میں ملوث اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کی کل تعداد 284 ہے۔