اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کادوروزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں دوبارہ ہوگا ،30جون کو بجٹ کی منظوری کا امکان ہے ۔قومی اسمبلی کااجلاس شام پانچ بجے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ۔ذرائع کے مطابق 27اور 28جون کو ڈیمانڈ اور گرانٹس برائے 2022-23اور کٹ موشن لائی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق 8وزارتوں کا بینہ سیکرٹریٹ ، وزارت مواصلات ، وزارت توانائی ، وزارت خارجہ ، وزارت اطلاعات و نشریات ، وزارت داخلہ ، وزارت نارکوٹکس کنٹرول اور وزارت ریلوے کی کٹوتی کی تحاریک ایوان میں لائی جائیں گی ۔
بجٹ پر بحث کے بعد مذکورہ وزارتوں پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی جسے ایوان میں باقاعدہ منظور ی کےلئے پیش کیا جائیگا ۔29جون کو سینٹ کی اسمبلی کو بھیجی گئی تجاویز ایوان میں پیش کی جائیں گی ،30جون کو 2022-23کی سپلیمنٹری گرانٹس پر بحث ہوگی جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو جائیگا ۔