کراچی ( نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑیکاروائی.بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو تھانے منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی۔بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر FZ333 سے دبئی سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے زرائع کے مطابق ۔ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ملزمان کے پاسپورٹس پر لگے ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔
گرفتار ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم شامل ہیں جبکہ ملزمان میں بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیںملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے۔ملزمان نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کئے۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔