اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا-این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا