کراچی ( کرائم رپورٹر) دھوراجی مدینہ کالونی میں شہری گھر کے اندر گھسنے کے باوجود لوٹ لیا گیا , بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والا شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا ۔مسلح ملزمان شہری سے نقد رقم اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے حیرت اس بات کی ہے کہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری ہی آخر کیوں لوٹ لیا جاتا ہے, زرائع کے مطابق ان سب وارداتی کاروائیوں میں بینک کا عملہ بھی شامل ہوتا ہے, کیونکہ گزشتہ دنوں بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی نجی بینک سے کیش لے کر فیکٹری پہنچنے والا ٹھیکیدار کو بھی لوٹ لیا گیا تھا,قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ اس قسم کی واردات کی تفتیش سب سے پہلے اس بینک کے عملے سے کریں جس بینک سے شہری کیش لے کر نکلا ہو, دیکھیئے گا اس قسم کی وارداتوں میں خاطرخواہ کمی نظر آئے گی,