کراچی ( بیورو رپورٹ)
ٹی ایم سی صدر ٹائون کا منافع بخش عہدہ خالی ہونے میں صرف 15 دن رہ گئے۔سائیں سرکار کے لاڈلے افسر اختر علی شیخ 5 مارچ 2024ء کو دوسری مرتبہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائینگے۔۔اختر علی شیخ 5 مارچ 2024ء کو اپنے نئے شناختی کارڈ کے مطابق ریٹائرڈ ہورہے ہیں.ریکارڈ کے مطابق وہ دوسال قبل ہی ریٹائرڈ ہوچکے تھے تاہم اچانک ان کے نئے شناختی کارڈ کے منظرعام پر آنے اور سسٹم کی طاقت کے باعث وہ 63 سال تک سرکاری عہدے اور مراعات کے مزے لوٹتے رہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اختر شیخ جوکہ میونسپل کمشنر صدر ٹائون کے اہم عہدے پر تعینات ہیں ان کا کوئی تیسرا شناختی کارڈ منظرعام پر آتا ہے یا نہیں اختر علی شیخ کی ریٹائرمنٹ اور ٹی ایم سی صدر کا منافع بخش عہدہ خالی ہونے پر متعدد افسران نے مزکورہ عہدے کے حصول کیلئے زبردست بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔