کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) جےیوآئی کو بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مرکزی قیادت سے گرین سگنل مل گیا۔ذرائع کے مطابق جےیوآئی حکومت سازی کے لئے بلوچستان میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریگی۔ذرائع کے مطابق پی ایم ایل (ن) اور بی اے پی کے حکومت سازی کے لئے جےیوآئی سے رابطے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق بلوچستان میں مستحکم حکومت بنانے کے لئےدیگر جماعتیں جےیوآئی سے اتحاد کے خواہشمند ہیں۔جےیوآئی کا رابطے کرنے والی جماعتوں کو بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مثبت جواب دیا جےیوآئی نے بلوچستان میں اکثریتی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔