اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کروائی،الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کروانے کا وقت گزر گیا ہے –