ٹھٹھہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر سسئی پلیجو میرپور ساکرو کے نواحی گاؤں محمد خان رند پہنچیں جہاں گزشتہ روز صحافی شریف رند کا گھر آگ لگنے سے جل کر خاکستر اور انکی والدہ کا جانبحق ہونے والے افسوس ناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور نوجوان صحافی اور کمپیئر شریف رند سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، وہ اس واقعہ سے صدمے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر سسئی پلیجو نے صحافی شریف رند کی مالی معاونت بھی کی ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما عثمان کنبھار ، تنویر حیدر پلیجو، وحید عارفانی ، عمر فاروق پلیجو ، گلزار پلیجو ، یعقوب پلیجو اور دیگر بھی موجود تھے۔