کراچی (کرائم رپورٹر )صحافیوں پر تین تلوار پر تشدد پر سی سی پی اوکراچی نے ڈی ایس پی ذولفقار سموں کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابقگذشتہ کلفٹن تین تلوار پر سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے دو سینئر کرائم رپورٹرز ایک نیوز محمد سلمان، اے آر وائی نیوز افضل پرویز اور سنو نیوز کیمرا مین احمر عباس اور دیگرکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کیمرا بھی توڑا گیا۔واقعہ پر پولیس کی جانب سے تشدد پر باغور جائزہ لینے کے بعد سی آر اے کی مجلس عاملہ نے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند اور ڈی آئی جی ساوتھ سے ملاقات کی، جنھوں نے الیکشن کے فوری بعد ڈی ایس پی کو معطل کرکے بھرپور کاروائی کی یقین دہانی کروائی تھیخادم حسین رند نے الیکشن کے فوری بعد سی آر اے سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے ڈی ایس پی ذولفقار سموں کو معطل کردیا اور مزید بھی کاروائی کے لئے اعلی افسران کو خط لکھ دیا ہے کراچی پولیس چیف کی جانب سے اس اقدام کے باعث صحافیوں میں کراچی پولیس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش میں واضع کمی ہوگی سی آر اے آئی جی سند ھ رفعت مختار راجہ اور کراچی پولیس چیف خادم حسین رندکے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آئندہ بھی ایسے واقعات پر پولیس کے اقدام کی توقع رکھتی ہے