کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) جمعیت علمائے اسلام ف نے کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ اور خیزئی چوک مغربی بائی پاس کے مقام پر احتجاجاً ٹریفک کیلئے معطل کردی جمعیت علمائے ف کا موقف ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو دھاندلی کرکے اور آدھی رات کو نتائج تبدیل کرکے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ہرایا گیا ہے۔ڈی,آر,او اُن تمام حلقوں کے فارم 47 معطل کرکے کامیاب اُمیدواروں کے حق میں میرٹ پر فارم 47 جاری کرے اور انکے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ دریں اثناء
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں شہباز ٹاؤن,سریاب روڈ,نواکلی,ایئرپورٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں کامیاب اُمیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خطرناک اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔