اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت دوست ممالک بالخصوص جی سی سی ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا,اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی، فائنانس، لاجسٹکس، تحفظِ خوراک، پانی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے بین الاقوامی معاہدوں پر حالیہ پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کی تمام وزارتوں کو 5 دن تک متعلقہ شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی استعداد رکھنے والے ترقیاتی منصوبوں کے قیام کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم کی تمام وزارتوں کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے قابل عمل منصوبوں کے لیے حکمت عملی جلد از جلد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں نگران وزراء برائے مواصلات، بحری امور اور ریلویز، قانون و انصاف اور ماحولیاتی تبدیلی، خزانہ، توانائی، تحفظ خوراک، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمشن اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔