کراچی ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی نے 2024 کے انتخابات کو آر اوز کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریٹرننگ افسران اور ضلعی ریٹرننگ افسران کا الیکشن تھا۔فارم پینتالیس اور چھیالیس ملنے کے بعد بھی نمبرز بدل دیئے گئے،انہوں نے اعلان کیا کہ ہم احتجاج اور دھرنے دیں گے جو چاہے وہ ہمارے ساتھ آجائے، بار بار مینڈیٹ پر قبضہ کیا جاتا ہے،ہمارے راستے میں رکاوٹ نا ڈالی جائے