راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف بیان نہیں دیا،3 کروڑ میں ٹکٹ بکنے کے موقف پر قائم ہوں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، عوام قلم دوات کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 9 مئی بارے درج مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر قائم ہوں، اس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی وہ دوسری جانب قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دو دن رہ گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ قلم دوات کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔