سانگھر (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان اور این اے 209 سے امیدوار شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ءمیں دھاندلی کی بو آرہی ہے۔سانگھڑ میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دینے کے بجائے نوٹ کو عزت دینا شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ مریم نواز ہمارے منشور اور بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو کاپی کرتی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی لاڈلے بن کر آئے تھے، اب بھی آنا چاہتے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ نواز شریف کس بنیاد پر وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انتخابی مہم میں بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نظر آئے، جنہوں نے بلوچستان اور پنجاب میں شاندر جلسے کیے اور ہر جگہ پیپلز پارٹی کو بھرپور رسپانس ملا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نیا شوشہ چھوڑا کہ وہ انتخابات میں اتنی اتنی سیٹیں لے رہے ہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ نواز شریف کے پاس کونسی ایسی جادو کی چھڑی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ نواز شریف الیکشن مہم میں کہیں نظر آرہے اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ہم وزیراعظم بنیں گے۔