کراچی(رپورٹ-اسلم شاہ)کراچی پر الطاف کی سیاست کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئیں۔ الطاف حیسن کا ایک وقت تھا جب کراچی میں ان کا طوطی بولتا تھا۔ان کے حواریوں نے عوام پر ڈر اور خوف پیدا کرنے کیلیئے بدمعاشی کی انتہا کی ہوئی تھی،لیکن شاید الطاف حسین اور ان کے حواری یہ بھول گئے کہ یہ 1990ء کو دور نہیں جب اخبارات یا کمزور میڈیا ان سے پوچھ کر چلتا و چھپتا تھا۔انہیں اور ان کے حواریوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ 2024 ء کے جدید دور ہے جہاں موبائل، کمپیوٹر،انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے عروج کا دور ہے، جہاں الطاف حسین کا سحر ختم ہی نہیں بلکہ دم توڑ گیا ہے۔پہلے حمایت عوام کی مجبوری تھی کیونکہ حواری گھر کے تمام افراد کو حمایت نہ کرنے پر سنگین نتائج کی نی صرف دھمکی دیتے تھے بلکہ عملی طور پر تشدد بھی کر دیتے تھے جس کے بھیانک نتائج گذشتہ 30 سالوں سے عوام بھگت رہے تھے اور مسلسل عذاب میں مبتلا تھے۔مسلسل تین انتخابات کا بائیکاٹ کرکے عوام میں مایوسی و بدلی پھیلانے کی کوشش کرتے رہے لیکن مسلسل ناکامی پر اب ایک نئے اسٹائل سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا گیا جس نہ کمپین ہے،نہ پولنگ ایجنٹ،ںہ پوسٹر، نہ بینر اور نہ ہی امیدوار منظرعام پر سامنے آئے،یہ دراصل ایک خوفناک سازش ہے کہ بالکل آخری وقت میں ایم کیو ایم لندن کے روپوش اُمیدواروں کا اعلان کرکے پیپلز پارٹی یا دوسری کسی بھی غیر مقامی تنظیموں کو کراچی سے جتانا اور ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹ خراب کرنے کی سازش ہے اور یہ عمل اسی سازش کا شاخسانہ ہے۔ مہاجر عوام کو اس سازش کا شکار بالکل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایم کیو ایم لندن کے امیدوار جیت تو سکتے نہیں اور نہ ہی منظر عام پر آسکتے ہیں کیونکہ اس صورت میں انہیں طاقتور حلقے غائب کر دیں گے البتہ وہ مہاجر قوم کے ووٹ ضرور خراب کر سکتے ہیں تاکہ دوسری غیر مقامی سیاسی جماعتیں اگلے پانچ سال کے لیے دوبارہ اس شہر پر قابض ہو جائیں جیسا کہ میئر کے الیکشن میں ہوا تھا کہ 3بکروڑ کے شہر میں جعلی ووٹوں کے باوجود صرف تین لاکھ ووٹوں پر میئر بنوا لیا۔اس سازش کا مقصد ایم کیو ایم لندن ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتی ہے نمبر 1- یہ کہ اگلے پانچ سال بھی مظلومیت کا رونا روتے رہیں جو ماضی میں الطاف حسین اور ان کے حواریوں کا وتیرہ رہا ہے نمبر 2- یہ کہ اگلے پانچ سال تک یہ بیانیہ رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور مہاجروں کیلیئے کیا کیا۔ ایم کیو ایم لندن کی اس سازش کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے،نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کچھ کرنے دیں گے۔ان کے اس عمل سے مہاجر قوم میں مزید مایوسی پہلے گی اور وہ کسمپرسی کی زندگی جو وہ الطاف حسین اور ان کے حواریوں کی وجہ سے گزار رہے ہیں مزید گزاریں گے اس طرح لندن والوں کو سیاست کا موقع ملے گا،ورنہ لندن والے یہ جانتے ہیں کہ اگر اس مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کو موقع مل گیا تو ایم کیو ایم لندن کا صفایا ہو جائے گا ان کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں حالانکہ چند سال قبل الطاف حسین نے شدید مہاجر دشمن اور انتہائی متعصب نسل پرستوں شفیع برفت اور سلیم سنائی کو اپنے دائیں بائیں بیٹھا کر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ آج سے مہاجر نہیں رہے اور وہ مہاجر نظریئے کو ختم کرتے ہیں۔پھر مہاجر قوم کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر ان کے آزاد امیدوار جیت بھی گئے تو قانون کے مطابق 3 دن کے اندر ان کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونا ہے اس کام کی ماہر پیپلز پارٹی ہے جو بریف کیس بھر کر بیٹھی ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر بولی لگاتی ہے۔جب ایک طرف دھمکی دوسری طرف بریف کیس کا لالچ تو لا محالہ یہ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے اور یہی ایم کیو ایم لندن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ پلان ہے۔ مہاجر قوم کو اس سازش کو سمجھنا ہوگا اور اپنے درمیان موجود ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں کو اپنے مستقبل کے لئے جتانا ہو گا اور یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ الطاف حسین اور ان کے حواریوں نے ماضی قریب میں خود ہی مہاجر نام کو ختم کر دیا تھا اب وہ کیسے مہاجروں سے مہاجر نام پر ووٹ مانگیں گے۔
NA 237 ghulam Ahmed shahani taala chaabi
PS 104 farhat ullah khan taala chabi
PS 105 mohsin massom A
NA 238 shoaib akhtar
PS 102 m Khalid A
PS 103 Noor ahmed A
NA 240 shehnaz saif ud din teapot 🫖
PS 108 m tehseen Abbasi 🫖
Ps 109 iram anees 🫖
NA 241 muneeza shazil 🫖
Ps 110 ibrameem banglani A
NA 242 Anwar khan A
PS 112 fayaaz naseem Ababeel
Ps 114 Altaf hussain mengal A
Na 244 Adov rehmat rehmani A
Ps 117 m Jameel Akhtar A
NA 245 m idrees alvi advo A
PS 119 m Arif baig 🐻
NA 246 kamal mallick A
PS 120 m Aarif taala chabi
PS 121 Naila yousuf A
NA 247 Asif raza A
PS 122 Asif raza A
PS 123 Abdul wahaj 🧱
PS 124 wilayat ali taala chabi
NA 248 nisar panhwar
PS 125 suriya asif Ghani A
PS 126 jahanzaib khan laptop
NA 249 zahid qureshi A
PS 127 dr ossama anjum A
PS 128 m Saleem A
NA 250 Johar Aabid advocate 🧱
PS 129 farah farooqi A
PS 130 Ayaz ghori A