لاڑکانہ ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان )لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 12 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ، بلاول بھٹو زرداری کو اگر خدمت کا موقع ملا تو پورے ملک میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے، علاج مفت سب کا حق ہے، تنخواہیں دگنی کی جائیں گی، ہم روائیتی سیاست نہیں عوام کے خدمت کی جدوجہد کرتے ہیں آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج میں آپکے سامنے ہوں تاکہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی پر روشنی ڈال سکوں ہم نے سندھ میں اسپتال بنائے ہیں جو مفت علاج کرتے ہیں جو کہ دیگر صوبوں میں نہیں، لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی، ٹراما سینٹر، گمبٹ اسپتال بنایا، ایس آئی یو ٹی بنایا ریسکیو سروس 1122 شروع کی، پیپلزپارٹی بس سروس بنائی عوام ہمارے لیے ہر مشکل وقت میں کھڑے ہوئے ہیں ہم بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں مالکانہ حقوق کے ساتھ جو کہ عوام کو دیئے جائیں گے میں آپسے پوچھتی ہوں آپکے تکلیف میں دیگر سیاستدان کہاں تھے ؟ دیگر لوگ سیاست کر رہے ہیں ہم عوام کے مسائل کی بات کر رہے ہیں حکومت ملی تو ہاری کارڈ ہیلتھ کارڈ لائیں گے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہیں لیکن آپ کی تالیاں سن رہے ہیں، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فریال ٹالپور کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ، عکس بے نظیر، آصفہ بھٹو زرداری لاڑکانہ میں ہمارے ساتھ موجود ہیں، 8 فروری سب نے نکلنا ہے ووٹ پیپلز پارٹی تیر کو دینا ہے،خواتین کو درخواست ہے صبح سویرے نکلیں، مرد حضرات خواتین کی مدد کریں، بلاول بھٹو کے منشور کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد تنخواہیں ڈبل کریں گے،تین سو یونٹ فری اور مفت صحت اور تعلیم ہوگی، جیت کر سندھ سے قبائلی جھگڑے ختم کریں گے، اس کے لئے مفت تعلیم ضروری ہے، بیس لاکھ گھر خواتین کو دے کر مالکانہ حقوق انہیں دیں گے، کسان کارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بھوک مٹاؤ پروگرام اور یوتھ کارڈ دیں گے، وعدہ کرتے ہیں کہ مل کر بلاول بھٹو زرداری کو جتوا کر وزیر اعظم بنائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی ایس 12 سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ آج لاڑکانہ میں دل کا کوئی بھی چھوٹا سا مسئلا ہوتا ہے تو این آئی دی وی ڈی جاتے ہیں پہلے کراچی جانا پڑتا تھا اور کئی پیارے راستے میں بچھڑ جاتے تھے، لاڑکانہ میں گرلز کیڈٹ کالیج ہے، لاڑکانہ میں اتنے منصوبے دیئے گئے کہ گنوا نہیں سکتے یہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، فریال ٹالپور اور پیپلزپارٹی قیادت کا نظریہ ہے میں شکر گزار ہوں خواتین کا جنہوں نے بڑی تعداد میں اس جلسے میں شرکت کی لاڑکانہ کی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہی کسی سے پیچھے نہیں 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک بھر سے جیتے گی پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے