کرک (کرائم رپورٹر) خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق جلسے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراو شروع کردیا جس کے نتیجے میں پولیس ٹرکوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کارکنوں نے سرکاری گاڑیوں پر حملے کے دوران دروازے بھی توڑ دیے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلسے سے قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی، صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مدد کیلئے بھاری نفری طلب کرلی۔دوسری جانب آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔