اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے لوگ یکجہتی کرتے ہیں ،بہت سے ممالک کشمیر کے مسئلے کی حمایت کرتے ہیں ،اس وقت پوری حریت قیادت جیل میں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریت رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت کی آر ایس ایس سپریم کورٹ نے بھی پانچ اگست کے فیصلے کو درست کہا ،ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت سامنے لانے کی کوشش ہورہی ہے ،پانچ سوسال پرانی بابری مسجد کے اندر مندر تعمیر کرادیا ھے ،مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو تبدیل کیا جارہا ھے ،آرایس ایس کا دہشتگردی نیٹ ورک دنیا میں پھیل گیا ھے،ہندوستان کے عزائم میں رکاوٹ کشمیری قوم ہے،کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی ،ہم نے خصوصی کشمیر کمیٹی بنا دی اسٹریٹیجک پالیسی میں تجاویز دینگے،فلسطین کے اندر عالمی آبزرور اور میڈیا کو رسائی ہے تب ہی دنیا کو معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو پتہ چل رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بالکل مختلف ہے اور وہاں میڈیا اور دیگر اداروں کے آبزرور کو جانے کی اجازت نہیں جس کی وجہ بھارتی مظالم کا دنیا کو علم نہیں ہے۔اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہا کہ پانچ فروری کا یوم یکجہتی کا اعلان سید علی گیلانی نے کیا ،حکومت پاکستان نے اس اعلان کی تائید کی ،پھر حکومت پاکستان کی جانب سے ھفتہ وار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ۔اب اس دنیا پوری دنیا میں یکجہتی منائی جاتی ھے ،یوم یکجہتی اب عالمی ایونٹ بن چکا ھے ،اس یکجہتی نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو بھی متحد کیا ،ہم حکومت پاکستان اور عوام کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،حریت رہنما محمود احمد ساغر نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں میڈیا غیر ملکی مبصرین کو کشمیر تک رسائی دے ،کشمیریون نے نہ کبھی سرینڈر کیا ہے نہ کریں گے،دنیا کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے کردار ادا کرے ،کشمیر میں پرامن تحریک کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،پوری کشمیری قیادت جیل میں ہے بہت کچھ کو پھانسی کی تیاری ہو رہی ہے۔