اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔جن تین حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہو گا۔ تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔