اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے رہائشی صارفین پر بوجھ بڑھانے کی تیاری کرلی جس کے تحت 400 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے بل بڑھنے کا خدشہ ہے۔ا¿ئی ایم ایف نے صنعتی شعبے پر سبسڈی کا بوجھ کم کرنے اور صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی تجاویز پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، تجاویز پر عملدرآمد کے نتیجے میں صنعتی شعبوں کو بجلی کے بلوں کی مد میں 29 فیصد تک بچت ہوگی اور صنعتی شعبے پر سبسڈی کے بوجھ میں 91 فیصد تک کمی ہوگی۔