گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ۔ مکران کوسٹل ہائی وے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) نے بتایا کہ ڈیم کا بند ٹوٹنے سے پانی کا اخراج جاری ، انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، خطرے کے پیش نظر ٹریفک کو اورماڑہ کے مقام پر ہی روک دیا گیا ہے۔ کوسٹل ہائی وے پولیس نے ہدایت دی ہیں کہ مسافر مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر سےگریز کریں۔