لکی مروت(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سب لوگ تماشہ دیکھیں گے۔ لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑے بڑے جلسے دیکھے ہیں لیکن آج کا جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائےگا، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہم قوم کو ان کا حق دلائیں گے، ہم نے وڈیرہ کلچر سے بھی عوام کو آزادی دلائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی(ف)کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قوم کو روزگار ملا نہ ہی ان کے مسائل کو حل کیا گیا، ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں، ہم بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں، ملک میں امن ہوگا تو ہی سیاسی استحکام آئے گا۔