کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے دوران فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔نیوکراچی سیکٹر الیون جے میں انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان جمع ہونے پر ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی پر تصادم شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 کارکن شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔دونوں سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے 3 کارکنان اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف پی پی کارکن یوسف کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔