کراچی( نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتوارکوپولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 788 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اسے بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہید بینظیر آباد سے 132، جیکب آباد سے 114، کشمور سے 103، شکار پور سے 42، میرپور خاص سے 70، عمر کوٹ سے 71، خیرپور سے 63، نوشہرو فیروز سے 59 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔سانگھڑ سے 67، لاڑکانہ سے 13، قمبر شہدادکوٹ سے 67، گھوٹکی سے 35، سکھر سے 28، جب کہ تھرپارکر سے 21 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے ہی میں عوام نے ہمارے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے، اور اس جیت سے تنقید کرنے والے سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران کا بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کی جیت ہے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جیکب آباد سے 114، کشمور 103، شکار پور 42، لاڑکانہ 13، قمبر شہدادکوٹ 67، گھوٹکی 5، سکھر 28، خیرپور 63، نوشہرو فیروز 59، شہید بینظیر آباد 132، سانگھڑ 67، میرپور خاص 70، عمر کوٹ 71 اور تھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 21 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق بلا مقابلہ منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین، ضلع کونسل ممبران اور جنرل کونسلروں کو شاباش جن پر عوام نے مکمل اعتماد کیا، پارٹی کی جیت سے تنقید کرنے والے سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگا لیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران کا بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کی جیت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین کو مسترد کر دیا، پی ٹی آئی جو خود کو پاکستان کی مقبول ترین جماعت سمجھتی ہے ان کو پہلے مرحلے کے 14 اضلاع میں امیدوار ہی نہ مل سکے۔پارٹی کے مطابق اپاہج پارٹی کے اپاہج لیڈر روز ٹی وی پر آکر دھاندلی اور امیدواران اغوا ہو جانے کا رونا روتے ہیں، پی ٹی آئی کو امیدواران نہیں ملے، بلدیاتی انتخابات میں اپنی بدترین شکست بھانپ کر ڈرامہ کرتے ہیں۔پی پی نے مزید کہا کہ آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے اعلان پر پی ٹی آئی کو لگ پتہ جائے گا کہ ان کی عوام میں کتنی مقبولیت ہے۔