اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ، ترسیل بھی 85 فیصد مکمل کی جاچکی ہے. بیلیٹ پیپرز کی طباعت اور ترسیل کے حوالے سے ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود آختر شیروانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پیپر اور پرنٹنگ حساس معاملہ ہے ہم نے ووٹر کا حق ان کے قریب پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ 14 جنوری سے لے کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی ہے اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تین پرنٹنگ پریسز میں چھپائی ہوئی ہے ان پرنٹنگ پریسز میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم، تیس فیصد تین کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بیلیٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ 2018 کی نسبت 2024 میں امیدواروں کی تعداد 54.74 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ سے خصوصی کاغذ کی ضرورت 194.75 فیصد زائد ہے اور پرنٹنگ کے دوران دس فیصد کاغذ ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلیٹ پیپرز کا سائز کم کر کے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن سے کم کر کے 2170 ٹن تک لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں 49 مقدمات آ چکے ہیں اب تک بلوچستان کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے سیکورٹی خدشات اور سخت موسم والے علاقوں میں فضائی راستے سے ترسیل کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ 31 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی گءہے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے ہیں۔7