کراچی( نمائندہ خصوصی ) پاکستان رپورٹرز فورم(کے أر ایف) انٹرنیشنل نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز(پیپ) کے حالیہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے نو منتخب اراکین کو دلی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ نئ باڈی فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاۓ گی۔پاکستان رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید ‘سیکریٹری جنرل انفاس کھوکھر ‘جوائنٹ سیکریٹری فیصل چوہدری ‘سیکریٹری انفارمیشن محمد عبداللہ ودیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیت کے بعد باڈی پر بھاری ذمہ داریاں أن پڑی ہیں اور پیپ کو فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی۔
صدر پی ار ایف میاں طارق جاوید نے کہا کہ خصوصاً پرنٹ میڈیا میں فوٹوگرافرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے اور انکی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت سے وابستہ میڈیا ورکرز انتہائی نامساعد حالات میں جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ پیپ کی نئ باڈی ماضی کی طرح فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل اداروں میں انکی جاب سیکیورٹی کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔سیکریٹری جنرل انفاس کھوکھر نے کامیاب ہونے والے اراکین سید عباس مہدی ‘محمد جمیل ‘محمد نعمان’اطہر خان اور سید عمران علی جبکہ گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے رشید احمد ‘مسرور عابدی ‘اشرف میمن ‘رضوان تبسم اور محمد متین خان کومبارکباد پیش کی۔