اسلام آبا د( بیورو رپورٹ) وزیر مذہبی امور انیق احمد سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس میں حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمدسےسعودی سفیر نواف سعید المالکی نے یہاں اسلام آبا دمیں ملاقات کی ،انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے، وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی، نواف المالکی نے کہا حجاج کرام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن کا کردار مثالی ہے، وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔