کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی عوامی خدمت نہیں کی بلکہ صوبے کو برباد کیا ہے حلقہ میں کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں یہ بات پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کے وقت کہی انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے اور ہمارے ووٹروں اور سپوٹروں کو دھمکیاں دے رہی ہے مگر ہم ایک عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ نشست انشاء اللہ ضرور جیتیں گے انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تبدیلی ناگزیر ہے عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہیں ہم وفاق میں انشاء اللہ وہ قوانین ضرور بنوالیں گے جن سے ملک میں استحکام آئے گا اور ملک اس دلدل سے نکل جائے گا اس موقع پر راہ حق پارٹی کے مرکزی نائب صدر عاقب خان سواتی نے کہا کہ ہر جگہ پیپلز پارٹی کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے کرپٹ ترین پارٹی نے ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا اب ایک بار پھر پیسوں سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ عوام ان کو جان چکی ہیں