کراچی(نمائندہ خصوصی)
چئرمین اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چئرمین ساجد یوسف نے اپنے وفد کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پرپاکستان فیڈرل یونین جنرل سیکرٹری اے ایچ خانزادہ پریس کلب کے نائب صدر رشید میمن جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف گورنگ باڈی کے رکن رانا جاوید عمران نور محمد کلہوڑو اور شعیب احمد بھی موجود تھے۔ چئرمین ساجد یوسف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں کاغذ کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کتابوں کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں جس سے والدین پریشان ہیں۔ درسی کتب کی قیمتیں بڑھنے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کا تشویش کا اظہارکیا ہے۔ نئی کتابوں کی بڑھتی ہوئ قیمتوں کی وجہ سے پرانی کتابوں کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوا۔ اسکول انتظامیہ بھی غیر قانونی طور پر مہنگی کتابیں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ
حکومت سندھ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائ کرے۔