نیو یارک (نمائندہ خصوصی)امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی، امریکہ نے ہندوستان کو ڈرون بیچنے سے انکار کردیا، امریکہ نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے ہندوستان کو وارننگ جاری کردی ، گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی معنی خیز تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔جون 2023 میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31 MQ 9Aسی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے، امریکہ نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی معنی خیز تحقیقات کروائی جائیں، امریکی حکومت کے مطابق جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے، 3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جب کہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے، جون 2023 میں ہندوستانی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے امریکہ اور ہندوستان کے مابین ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا، امریکی ذرائع کے مطابق پنوں کے قتل کی کوشش پر غصے کی وجہ سے یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ہے، امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانون کاروائی کو منجمد کردیا ہے، نومبر 2023 میں ہندوستانی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں ہندوستانی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔