کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کی جیلوں میں قید 3 ہزار قیدیوں میں سے 166 نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل بلوچستان کے حکام نے بتایا ہے کہ صوبے کی 12جیلوں اور 17جوڈیشل لاک اپ میں قید3ہزار قیدیوں میں سے صرف 166قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں ریٹرننگ افسران کو دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل مچ کے 103، سینٹرل جیل مستونگ کے 3، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے 18، ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کے 15، ڈسٹرکٹ جیل ژوب کے 12، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے 6اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے 5قیدی جبکہ جوڈیشل لاک اپ کے 4 قیدیوں نے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دی ہیں۔