اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لیے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق لابنگ فرم کی خدمات پی ٹی آئی کے حامی پاکستانی نژاد امریکن فیاض قریشی نے حاصل کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لابنگ فرم ایل جی سی ایل ایل کی خدمات 16 جنوری سے یکم مارچ تک 45 دن کے لیے حاصل کی گئیں۔ لابنگ فرم کو 45 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے،جبکہ 35 ہزار پاونڈ ادا کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیاض قریشی کی لابنگ فرم کے سربراہ اسٹیفن پائن سے اپنے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرم پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کو درپیش مسائل سے متعلق کانگریس میں آگاہی پیدا کرے گی۔ پی ٹی آئی امریکا کے ذرائع کے مطابق فرم کی خدمات پارٹی کی پاکستانی قیادت کی ہدایت پر حاصل کی گئی ہیں۔