اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدام لے رہے ہیں، پاکستان کے شمالی علاقہ جات بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں، ان علاقوں میں لگڑری ریزورٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ،پاکستانی اشیاءکی مارکیٹنگ کے لیے عالمی سطح پر ‘برانڈ پاکستان’ اسٹورز قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔