کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا،سیکریٹری صحت بلوچستان کے مطابق حملے میں پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے3مختلف مقامات سے شہر پر حملہ کیا،مچھ جیل اور سرکاری عمارات کی جانب راکٹ گولے داغے، فائرنگ کی۔دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزکی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔مچھ شہرمیں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔شہدا میں ایس ایچ اوتھانہ مچھ اور ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ حملے کے بعدسبی اور مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، فرار دہشتگردوں کی تلاش کےلیے فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔ کوئٹہ کوکچھی اورسبی سے ملانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔