اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال بعد واضح بہتری آئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کر دی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے۔کرپشن میں کمی کا اسکو ر بھی 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہو گیا۔رپورٹ میں پی ڈی ایم دورِ حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری آئی ہے جو ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی ہے۔