اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا ملنے کی سخت مخالف کر دی۔ سائفر کیس میں پانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10,10 سال قید کی سزا سنادی گئی، فیصلے سے پہلے کمرہ عدالت میں قائد پی ٹی آئی کا 342 کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آج کا عدالتی فیصلہ انتخابات کے موجودہ حالات میں اس وقت آنا ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سازش ہے اور عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے خلاف فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔یہ سب قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور ہر طرح کے انصاف کے اصولوں کیخلاف ہے۔آئینی تقاضے پورے کئے جائیں۔