اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تشکیل نو کے معاملے الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا،نگراں وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ دیا،خط میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تشکیل نو کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور نگران وزیر اعظم کو اصلاحات سے روک دیا ،خط میں کہاگیا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا منتخب حکومت کرسکتی ہے،8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو نے جارہے ہیں ،الیکشن میں عوامی حکومت برسراقتدار آئے گی جو ایف بی آر میں اصلاحات کا اختیار رکھتی ہے ۔