کراچی ( نمائندہ خصوصی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم سے جمعیت علماء اسلام ف کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ جے یو آئی کے وفد میں مولانا سید حماد اللہ شاہ سید اکبر شاہ ھاشمی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں زرداری لیگ مخالف اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جی ڈی اے نے کراچی میں اپنے امیدوار پی ایس 97 سے سید عذیر علی کو جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار محمد اسلم غوری کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح جمعیت علماء اسلام ف نے جی ڈی اے کے امیدوار پی ایس عمر کوٹ 49 خضر حیات منگریو اور پی ایس عمر کوٹ 50 فقیر غلام نبی منگریو کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کردیے۔