کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے مچھ میں ناکام دہشتگرد حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونےکے ثبوت ملے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، حملےکے دوران را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک اکاؤنٹس نے پہلے حملےکی خبر اپنے اکاؤنٹس سے دی۔ماہرین کے مطابق بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے.,ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اقوام عالم بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔دوسری جانب مچ میں حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نےقبول کرلی۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ گرفتاربھارتی قاتلوں نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ،محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا۔ شاہد لطیف، ریاض کےقتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار آنند اوریوگیش کمار ملوث تھے۔واضح رہے کہ مچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔